وفاقی کابینہ نے پاکستان سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج پالیسی بورڈ کی تقرری کی منظوری دیدی
فائل فوٹووفاقی کابینہ نے پاکستان سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج پالیسی بورڈ کی تقرری اور اسلام آباد ہیلتھ کیئرایکٹ کے تحت بورڈ ممبران اورممبربجٹ کمیٹی تعیناتی اورارسا کی جانب سے پانی کے بہاؤکی ٹیلی میٹرک کے ذریعے مانیٹرنگ کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔
اجلاس میں کورونا وائرس کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
کابینہ اجلاس میں ملک کے بڑے ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کے معاملے پر بحث ہوئی۔وزیراعظم نے ایئرپورٹس سروسزکوآؤٹ سورس کرنے کے معاملے پر کمیٹی قائم کر دی ۔کمیٹی ایئرپورٹ کی سروسز آؤٹ سورس کرنے سے متعلق سفارشات پیش کرے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ وفاق فنڈ اور وفاق کے عوامی اکاؤنٹ کوتحویل میں لینے اورخود چلانے کا ایجنڈ موخرکردیا گیا۔
کابینہ نے پاکستان سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج پالیسی بورڈ کی تقرری کی منظوری دے دی ۔اسلام آباد ہیلتھ کیئرایکٹ کے تحت بورڈ ممبران اورممبربجٹ کمیٹی تعیناتی کی بھی منظوری دی گئی ۔
ارسا کی جانب سے پانی کے بہاؤکی ٹیلی میٹرک کے ذریعے مانیٹرنگ کی منظوری دے دی گئی ۔
وزیراعظم نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے پرمن و عن عمل درآمد کیا جائے گا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔